اردو

urdu

ETV Bharat / state

Female Cricketer Sanober Samander بارہمولہ کی سلامی بلے باز سنوبر سمندر سے خصوصی گفتگو - سلامی بلے باز سنوبر سمندر

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سلامی بلے باز سنوبر نے بتایا کہ وہ جموں کشمیر کی اسٹیٹ ٹیم اور ٹیم انڈیا کے لیے کھیلنا چاہتی ہیں اور کشمیر کے ساتھ ساتھ ملک کا نام روشن کرنا چاہتی ہیں۔ پوری خبر پڑھیں۔

بارہمولہ کی سلامی بلے باز سنوبر سمندر سے خصوصی گفتگو
بارہمولہ کی سلامی بلے باز سنوبر سمندر سے خصوصی گفتگو

By

Published : Jul 3, 2023, 4:35 PM IST

Updated : Jul 3, 2023, 5:09 PM IST

بارہمولہ کی سلامی بلے باز سنوبر سمندر سے خصوصی گفتگو

سوپور: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور سے تعلق رکھنے والی کرکٹ کھلاڑی سنوبر سمندر گزشتہ دو سالوں سے کرکٹ کے میدان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کشمیر کے مختلف اضلاع میں کرکٹ ٹورنامنٹ میں شمولیت اختیار کی ہے۔ جے کے سی اے ٹیلنٹ ہنٹ 2022 میں انہوں نے اپنا ٹیلنٹ دکھایا تھا۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سلامی بلے باز سنوبر نے بتایا کہ انہوں نے جے کے سی اے ٹیلنٹ ہنٹ کے ذریعہ انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا نام روشن کیا۔ سنوبر نے بتایا کہ بارہمولہ کے ساتھ ساتھ دیگر اضلاع میں منعقد ہونے والے کرکٹ ٹورنامنٹز میں بھی انہوں نے کافی اچھی کارکردگی کی ہے اور کافی بار اپنی ٹیم کو میچ جیتایا ہے۔

سنوبر جموں کشمیر کی اسٹیٹ ٹیم اور ٹیم انڈیا کے لئے کھیلنا چاہتی ہیں اور وہ کشمیر کے ساتھ ساتھ ملک کا نام روشن کرنا چاہتی ہیں۔ سنوبر کا کہنا ہے کہ کشمیر کی خواتین میں کافی ٹیلنٹ ہے اور کرکٹ کو لے کر کافی جوش بھی ہے لیکن اگر کسی چیز کی کمی ہے تو وہ انفراسٹرکچر کی ہے۔ سنوبر نے مزید بتایا کہ انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ انہیں کرکٹ کھیلنے کے لئے سوپور میں سہولیات دستیاب نہیں ہے۔ انفراسٹرکچر اور کوچ نہ ہونے کی وجہ سے وہ پریکٹس نہیں کر پاتی ہیں۔

سنوبر نے کہا کہ موجودہ وقت کی بات کریں تو کھیل کود کے حوالے سے حکومت کافی سنجیدہ ہے اور آج کل انٹرنیشنل لول پر خواتین کے لے ٹورنامنٹ ہوتے ہیں اور گزشتہ سالوں کی بات کی جائے تو کشمیری لڑکیاں نے بھی کافی دم دکھایا ہے، یہاں کی لڑکیاں بھی کسی سے کم نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے ملک کے لئے کچھ کرنا چاہتی ہیں اور اس کے لئے انہیں پلیٹ فارم کی اشد ضرورت ہے۔ وہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بارہمولہ میں خواتین کے لئے ایک کرکٹ اکیڈمی ہونی چاہیے تاکہ خواتین کرکٹرز وہاں پر پریکٹس کر سکیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر میں اپنی بات کروں تو مجھے اس وقت اپنے گھر میں ہی پریکٹس کرنی پڑ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بارہ بنکی: لڑکوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے والی سمرن کا خواب ہے 'ٹیم انڈیا'

Last Updated : Jul 3, 2023, 5:09 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details