سوپور:شمالی کشمیر کے زلورا سوپور کے جنگلی علاقے پانی پورہ میں پیر کی شام کو سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین ہوئے تصادم میں ایک غیر ملکی عسکریت پسند کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پیر کی شام سکیورٹی فورسز کو خبر ملی کہ سوپور کے پانی پورہ جنگلی علاقے میں عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ خبر ملتے ہی پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا۔ تازہ تفصیلات کے مطابق تصادم میں لشکر طیبہ سے وابستہ ایک غیر ملکی عسکریت پسند ہلاک ہوا ہے۔ ہلاک ہوئے عسکریت پسند سے گولہ و بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ وہیں پولیس کے مطابق تصادم میں ایک مقامی اور دو غیر مقامی عسکریت پسند بھاگنے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اس سلسلے میں تلاشی کارروائی جاری ہے۔