بارہمولہ:شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور کے ٹولیبل علاقے میں فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان آج الصبح تصادم شروع ہوا تھا۔ تصادم میں دو مقامی عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کے قبضے سے دو اے 47 رائفل اور میگزین برآمد ہوئے ہیں۔ Encounter in Sopore Baramulla۔ اس حوالے سے ایس ایس پی سوپور شبیر نواب نے میڈیا سے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ سوپور کے ٹولیبل علاقے میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان ہوئے تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔
Encounter in Sopore Baramulla: سوپور تصادم میں دو مقامی عسکریت پسند ہلاک
سوپور کے ٹولیبل علاقے میں فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان ہوئے تصادم میں دو مقامی عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ Encounter in Sopore Baramulla
خبر کے مطابق دونوں عسکریت پسند جنوبی کشمیر کے رہنے والے تھے اور کافی وقت سے علاقہ میں سرگرم تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہلاک عسکریت پسندوں کے قبضے سے دو اے کے 47 رائفل اور تین میگزین برآمد کیے گئے ہیں۔ بتادیں کہ سکیورٹی فورسز کو سوپور کے ٹولیبل علاقہ میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تھی ، جس کے بعد فوج ، پولیس، اور سی آر پی ایف نے کارروائی کرتے ہوئے علاقہ کا محاصرہ کیا اور تلاشی آپریسن شروع کیا۔
جونہی سکیورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن شروع کیا کہ علاقہ میں چھپے عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر اندھا دھند گولیاں چلائی جس کے بعد فائرنگ کے تبادلہ نے علاقہ میں انکاؤنٹر کی صورت اختیار کی۔