ذرائع نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہونے پر فوج، سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے جمعرات کی علی الصبح ضلع بارہمولہ کے وانی گام پائین کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے بتایا کہ جوں ہی تلاشی آپریشن کرنے والی ٹیم نے مشتبہ مقام کو گھیرے میں لیا تو وہاں پناہ لینے والے عسکریت پسندوں نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔ تصادم میں لشکر طیبہ کا ٹاپ کمانڈر ہلاک ہو گیا ہے۔ ہلاک شدہ عسکریت پسند کی شناخت پاکستانی شہری ابرار احمد کے بطور ہوئی ہے۔