اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sopore Encounter Update: سوپور تصادم میں ایک غیر ملکی عسکریت پسند ہلاک - سوپور انکاؤنٹر میں تین عسکریت پسند فرار

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور پانی پورہ جنگلات میں سکیورٹی فوسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں لشکر طیبہ کا ایک غیر ملکی عسکریت پسند ہلاک ہوا ہے۔ Encounter in Sopore Forests

سوپور تصادم میں ایک غیر ملکی عسکریت پسند ہلاک
سوپور تصادم میں ایک غیر ملکی عسکریت پسند ہلاک

By

Published : Jun 7, 2022, 7:39 AM IST

سوپور: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے زلورا سوپور کے جنگلی علاقے پانی پورہ میں پیر کی شام کو سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین ہوئے تصادم میں ایک غیر ملکی عسکریت پسند ہلاک ہوا ہے۔ وہیں پولیس کے مطابق دو غیر ملکی عسکریت پسند اور ایک مقامی عسکریت پسند فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔ One Pakistani Militant killed in Sopore Encounter

سوپور تصادم میں ایک غیر ملکی عسکریت پسند ہلاک

آئی جی پی کشمیر کے مطابق ہلاک ہونے والے عسکریت پسند کی شناخت حنظلہ کے نام سے ہوئی ہے جو پاکستان کے لاہور کا رہائشی ہے۔ ہلاک پاکستانی عسکریت پسند کے پاس سے برآمد ہونے والے دستاویزات کے مطابق، اس کی شناخت حنظلہ کے طور پر ہوئی ہے جو لاہور پاکستان کا رہائشی ہے۔ اس کے پاس سے ایک اے کے 47 رائفل، پانچ میگزین اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ اس کے بارے میں مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ IGP Kashmir on Sopore Encounter

سوپور تصادم میں ایک غیر ملکی عسکریت پسند ہلاک

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پیر کی شام سکیورٹی فورسز کو خبر ملی کہ سوپور کے پانی پورہ جنگلی علاقے میں عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ خبر ملتے ہی پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا۔ تصادم میں لشکر طیبہ سے وابستہ ایک غیر ملکی عسکریت پسند ہلاک ہوا ہے۔ ہلاک ہوئے عسکریت پسند سے گولہ و بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ وہیں پولیس کے مطابق تصادم میں ایک مقامی اور دو غیر مقامی عسکریت پسند بھاگنے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اس سلسلے میں تلاشی کارروائی جاری ہے۔ Three Militants escape in Sopore encounter

یہ بھی پڑھیں: Kupwara Encounter: کپواڑہ میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسیز میں تصادم

کشمیر زون پولیس نے اپنے آفیشیل ٹویٹر پر آئی جی وجے کمار کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ سوپور جنگلات میں جاری انکاؤنٹر میں ایل ای ٹی سے وابستہ ایک غیر ملکی عسکریت پسند ہلاک ہوا ہے۔ اسلحہ اور گولہ بارود سمیت مجرمانہ مواد برآمد کیا گیا ہے۔ وہیں 2 غیر ملکی اور ایک مقامی عسکریت پسند محاصرے سے فرار ہوگئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details