بارہمولہ:شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے تحصیل ہیڈکواٹر سوپور کے رفیع آباد زینگیر کانسٹچونسی تجر شریف میں اتوار کے روز ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کی جانب سے ایک عوامی اجلاس کا اہتمام کیا گیا۔ اس اجلاس میں کارکنان نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ لیڈران نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ پارٹی کو زمینی سطح پر کامیاب بنانے اور پارٹی کا منشور کو گھر گھر پہنچانے میں اپنا کلیدی رول ادا کرے۔
اس دوران پارٹی کے اعلی عہدیدار جن میں پارٹی کے ضلع صدر شعیب نبی لون، نائب صدر عمر ککرو،نائب صدر اویس احمد کے علاوہ سوپور کانسٹچونسی کا صدر سجاد احمد اور پارٹی کے باقی زمہ دار موجود تھے۔ ضلع صدر نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے منشور کو گھر گھر پہنچانا کارکنان کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کو اب زمینی سطح پر کامیاب اور مضبوط بنانے کی اشد ضرورت ہیں تاکہ آنے والے انتخاب میں پارٹی اچھے نتائج لیکر سامنے آئے۔