اردو

urdu

ETV Bharat / state

Elderly Man Killed in Road Accident at Baramulla: بارہمولہ میں سڑک حادثہ میں معمر شخص کی موت - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

بارہمولہ میں ایک سڑک حادثہ میں معمر شخص کی موت ہوگئی ہے، پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کے خلاف کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔ Baramulla Road Accident

15594012
15594012

By

Published : Jun 18, 2022, 2:14 PM IST


رفیع آباد، بارہمولہ: شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد علاقے میں ایک کار کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے، جس کی عمر 60 سال کی بتائی جارہی ہیے۔ حادثے کے دوران وہ شخص ازجان ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ واترگام رفیع آباد کے مقام پر ایک کار زیر نمبر JK05E–3778 نے اس بزرگ شخص کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں شدید طور پر زخمی ہوا تھا جس کو زخمی حالت میں نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا ہے۔ Elderly Man Killed in Road Accident at Baramulla
ذرائع نے اس حوالے سے مزید کہا کہ لاش، جس کی شناخت فوری طور پر نہیں ہو سکی، کو طبی و قانونی اور آخری رسومات اور دیگر کارروائیوں کے لیے پی ایچ سی ڈنگی وچھ لے جایا گیا۔
پولیس نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اطلاع ملتے ہی ایک پولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی اور موقع پر ہی پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید کارروائی کے لیے حادثہ پر کیس درج کر لیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details