اردو

urdu

ETV Bharat / state

سوپور میں دو منشیات فروش گرفتار - شمالی ضلع بارہمولہ

جموں و کشمیر کی پولیس نے منشیات مخالف مہم جاری رکھتے ہوئے شمالی ضلع بارہمولہ کے سوپور میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

سوپور میں دو منشیات فروش گرفتار
سوپور میں دو منشیات فروش گرفتار

By

Published : Apr 26, 2020, 10:52 AM IST

اطلاعات کے مطابق سوپور پولیس نے ایک ناکہ کے دوران مین چوک سوپور میں ایک ماروتی کار کی تلاشی لی اور ان کی تحویل سے نشہ ور اشیاء برآمد کی۔

پولیس نے دونوں افراد کو گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن منتقل کیا ہے اور مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

گرفتار شدگان کی شناخت روہت بشیر ولد بشیر احمد اور دانش جاوید ولد جاوید احمد کے طور پر ہوئی ہے اور دونوں دلنہ بارہمولہ کے رہنے والے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details