اردو

urdu

ETV Bharat / state

Drugs Worth Lakhs Recovered in URI اوڑی میں لاکھوں روپے مالیت کی منشیات بر آمد، دو افراد گرفتار - اوڑی میں لاکھوں روپے مالیت کی منشیات ضبط

بارہمولہ پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران سرحدی قصبہ اوڑی میں لاکھوں روپے مالیت کی منشیات ضبط کرکے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ Drug Peddlers Arrested in URI Baramulla

اوڑی میں لاکھوں روپے مالیت کی منشیات بر آمد
اوڑی میں لاکھوں روپے مالیت کی منشیات بر آمد

By

Published : Aug 26, 2022, 4:15 PM IST

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی قصبہ سلطان ڈکی، اوڑی میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان کی تحویل سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات بھی ضبط کی گئی۔ ای ٹی وی کو ملی تفصیلات کے مطابق ایک ناکے چیکنگ کے دوران پولیس نے دو منشیات فروشوں کی تحویل سے بھاری مقدار میں منشیات - ہیروئن - ضبط کر لیا گیا۔ Drug Peddlers Arrested Drugs worth Lakhs Recovered in URI

پولیس نے حراست میں لیے گئے منشیات فروشوں کی شناخت محمد سفیر اور محمد سلیم ولد فیروز علی کے طور پر کی ہے، دونوں کمل کوٹ، اوڑی کے رہنے والے ہیں۔ پولیس اسٹیشن اوڑی میں ایک کیس درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ مقامی باشندوں نے منشیات کے خلاف کی جا رہی کارروائی کی کافی سراہنا کی ہے وہیں پولیس نے عوام سے منشیات کا قلع قمع کرنے میں تعاون طلب کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details