بارہمولہ:جموں کشمیر میں منشیات زہر کی طرح پھیل رہا ہے وہیں پولیس بھی منشیات مخالف کارروائیاں چلا رہی ہے۔شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی علاقے اوڑی میں پولیس نے آج ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے منشیات فروش کے قبضہ سی ممنوعہ اشیاء برآمد ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پولیس نے اوڑی کے سید پورہ علاقے میں ایک ناکا لگایا تھا۔ پولیس کا ناکا جب منشیات فروش نے دیکھا تو اس نے وہاں سے بھاگنے کی کوشش کی،لیکن پولیس نے اسے بڑی سی مہارت سے پکڑ لیا۔ ذاتی تلاشی کے دوران پولیس نے ان کے قبضے سے80 گرام ہیروئن برآمد کی ۔ پولیس نے موقع پر ہی منشیات فروش کو گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق منشیات فروشوں کی شناخت محمود شاہ ولد غلام نبی شاہ ساکن ناملا اوڑی کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس نے منشیات فروش کے خلاف پولیس اسٹیشن اوڑی میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی ہے۔
وہیں علاقے کے عام لوگوں نے بارہمولہ پولیس کی کوششوں کی ستائش کی اور معاشرے سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پولیس کا ساتھ دینے پر آمادگی ظاہر کی۔