بارہمولہ:سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے بارہمولہ میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شخص کے قبضے سے ممنوعہ اشیاء برآمد کی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کرپال گڑھ سنگھ پورہ میں قائم ایک چوکی پر ایس ڈی پی او پٹن کی نگرانی میں آئی سی پی پی میرگنڈ کی سربراہی میں پولیس پوسٹ میرگنڈ کی پولیس پارٹی نے ایک شخص کو روکا اور دوران تلاشی اس کے قبضے سے 110 گرام چرس پاؤڈر جیسی مادہ برآمد ہوئی ہے۔
پولیس پارٹی نے موقع پر ہی مذکوہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شخص کی شناخت عادل منظور شیخ ولد منظور احمد شیخ ساکن اقبال کالونی سنگھ پورہ پٹن کے بطور ہوئی ہے۔پولیس نے مذکوہ شخص کے خلاف پولیس سٹیشن پٹن میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی کی ہے۔