اردو

urdu

ETV Bharat / state

Drug Smuggling in Baramulla بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار، نشہ آور مواد برآمد - بارہمولہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی

جموں و کشمیر پولیس منشیات فروشی کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔ بارہمولہ پولیس نے شیری علاقے سے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے۔ Drug Peddler arrested in Baramulla

بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار، نشہ آور مواد برآمد
بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار، نشہ آور مواد برآمد

By

Published : Apr 25, 2023, 1:12 PM IST

بارہمولہ: منشیات کے خلاف مہم کو جاری رکھتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے شیری علاقے میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کیا ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سجاد بخاری کی نگرانی میں بارہمولہ پولیس کی ایک ٹیم نے کیری میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا۔ انہوں نے کہا کہ شیری مارکیٹ کی طرف آ رہے اس منشیات فروش نے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی لیکن اس کو موقع پر ہی دھر لیا گیا۔ گرفتار شدہ منشیات فروش کی شناخت وسیم احمد ڈار ولد محمد مقبول ڈار ساکن ہیوان شیری کے بطور کی گئی ہے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 50 گرام چرس جیسا مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس نے اس ضمن پولیس اسٹیشن شیری میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔ واضح رہے کہ 17 اپریل کو بارہمولہ ضلع میں پانچ مختلف مقامات سے چھ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا تھا۔ بارہمولہ پولیس نے حراست میں لیے گئے افراد کی تحویل سے بھاری مقدار میں منشیات بر آمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا تھا۔ پولیس نے ضلع کے چندوسہ، فیروزپورہ ٹنگمرگ، درہامہ، واگورہ، ہردوابورہ ٹنگمرگ اور جانباز پورہ سے منشیات فروش کو گرفتار کیا تھا اور ان کے قبضے سے نشہ آور مواد برآمد کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details