اردو

urdu

By

Published : Feb 17, 2023, 9:26 PM IST

ETV Bharat / state

Drug Peddler Arrested اوڑی میں منشیات فروش گرفتار

سرحدی علاقہ اوڑی میں پولیس نے ایک منشیات فروش کو 270 گرام ممنوعہ اشیاء چرس کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ گرفتارمنشیات فروش کی شناخت غلام رسول ملک والد غفار ملک ساکن اسلام آباد اوڑی کے طور پر ہوئی ہے

Etv Bharat
Etv Bharat

اوڑی میں منشیات فروش گرفتار

اوڑی:جموں کشمیر میں منشیات زہر کی طرح پھیل رہا ہے وہی پولیس بھی منشیات مخالف کارروائیاں چلا رہی ہے۔شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی علاقے اوڑی میں پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے

ای ٹی وی بھارت کو ملی اطلاعات کے مطابق پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 260 گرام چرس برآمد کی ہے۔پولیس لکے مطابق گرفتار شخص کے قبضے سے نقدی 17 ہزار چار سو روپے بھی ضبط کی گئیں۔پولیس نے اس کارروائی میں استعمال میں لائی گئی گاڑی کو بھی ضبط کیا ہے۔

پولیس کے مطابق منشیات فروش کی شناخت غلام رسول ملک والد غفار ملک ساکن اسلام آباد اوڑی کے طور پر ہوئی ہے۔اس سلسلے میں پولیس نے پولیس اسٹیشن اوڑی میں کیس درج کرکے مزید تفتیش شروع کی ہے۔

مزید پڑھیں:SSP Baramulla Press Conference پاکستان میں مقیم ہینڈلرز اسمگلروں کے ذریعے جموں و کشمیر میں منشیات پہنچا رہے، ایس ایس پی

وہیں علاقے کے عام لوگوں نے بارہمولہ پولیس کی کوششوں کی ستائش کی اور معاشرے سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پولیس کا ساتھ دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔


بتادیں کہ پولیس نے چند روز قبل اوڑی میں چار منشیات فروشوں کو گرفتار کیا تھا ۔ ان منشیات فرشوں سے ایک کلو سے زیادہ ممنوعہ اشیاء براؤن شوگر اور 25 لاکھ روپے نقدی برآمد ہوئے تھے۔ایس ایس پی بارہمولہ امود اشوک ناگپورے نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 2023 میں بارہمولہ پولیس نے 20 ایف آئی آر این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت درج کیے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے 29 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے تقریباً دو کروڑ روپے مالیت کے منشیات ضبط کئے گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں منشیات کے خلاف پولیس کی کارروائی جاری رہے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details