سماج کو منشیات اور نشیلی ادویات سے پاک رکھنے کی خاطر پولیس کی جانب سے ایک خاص مہم کے تحت سوپور پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا جس کا نام ارشاد احمد لون ولد غلام محمد لون ساکنہ راہامہ کا رہنے والے بتایا جا رہا ہے اور اس کے قبضے سے 200 گرام چرس برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔
سوپور میں منشیات فروش گرفتار - نشیلی ادویات
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور کے رفیع آباد بانزلہ علاقے میں منشیات فروش کو گرفتارکیا گیا۔
سوپور میں منشیات فروش گرفتار
سوپور پولیس نے ناکہ بندی کے دوران پانزلہ رفیع آباد علاقے سے اس منشیات فروش کو گرفتار کیا اور اس سلسلے میں اس کے خلاف کیس ایف آیی آر 42/2020 U/S 8/20 درج کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔
پولیس نے عوام الناس سے مودبانہ التماس کیا ہے کہ وہ منشیات جیسی بُری چیز سے سماج کو پاک رکھنے کے خاطر پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔