بارہمولہ:شمالی کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے سرحدی علاقے نوشہرہ، بونيار میں جموں و کشمیر پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے منشیات برآمدکرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ای ٹی وی بھارت کو موصول ہوئی اطلاعات کے مطابق اوڑی کے بونیار علاقے میں پولیس نے ایک منشیات فروش کی تحویل سے 105 گرام چرس برآمد کرکے منشیات فروش کو حراست میں لے لیا۔
بارہمولہ پولیس منشیات فروش کی شناخت طاہر احمد ولد عبد الرحمن ساکنہ نوشہرہ، بونيار کے طور پر کی ہے۔ اس ضمن میں جموں و کشمیر پولیس نے پولیس اسٹیشن بونيار میں ایک کیس درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ یاد رہے کہ اوڑی میں ہی گزشتہ روز بارہمولہ پولیس نے ایک خاتون منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے پانچ گرام براؤن شوگر برآمد کر لیا تھا۔ قبل ازیں بارہمولہ پولیس نے گزشتہ ہفتوں قریب چھ منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔