ڈسٹرکٹ کورٹ بارہمولہ میں لوک عدالت کا افتتاح پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کیا جس میں مقدمات کی سماعت کے لیے 06 بنچ تشکیل دی گئی۔ ان بنچوں کی صدارت بالترتیب ڈی ایل ایس اے کے چیئرمین محمد یوسف وانی، پہلے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج محمد اشرف خان، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج او پی بگھت، سب جج منصور احمد لون، اسپیشل موبائل مجسٹریٹ سجاد الرحمان، سیکرٹری ڈی ایل ایس اے بارہمولہ میر صائم قیوم نے کی۔
Special Lok Adalats organizes in Baramulla: بارہمولہ میں خصوصی لوک عدالتوں کا اہتمام - لوک عدالت میں درجنوں کیس حل
ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی بارہمولہ نے تحصیل لیگل سروس کمیٹیوں کے اشتراک سے آج ضلع بھر میں خصوصی لوک عدالتوں Special Lok Adalats organizes in Baramulla کا انعقاد کیا۔ یہ عدالتیں پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بارہمولہ محمد یوسف وانی کی صدارت میں منعقد ہوئیں۔
بارہمولہ میں خصوصی لوک عدالتوں کا اہتمام
مزید یہ کہ سکریٹری ڈی ایل ایس اے بارہمولہ میر صائم قیوم نے کہاکہ اس طرح کی لوک عدالتوں کے انعقاد کا مقصد آئین کے مینڈیٹ کے مطابق ’انصاف سب کے لیے‘ کی دستیابی کو حقیقت بنانا ہے۔'
مزید پڑھیں: