اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہمولہ: ڈی سی نے بازار کا دورہ کیا - سوشل ڈسٹنسنگ کا خاص خیال

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے تحصیل سوپور میں آج جزوی طور مارکٹ کی رونق میں اضافہ ہوا۔ ڈی سی نے دورہ کر کے بازار کا جائزہ لیا۔

ڈی سی نے بازار کا دورہ کیا
ڈی سی نے بازار کا دورہ کیا

By

Published : Jun 13, 2020, 7:50 PM IST

سوپور میں ڈی سی بارہمولہ ڈاکٹر جی این ایتو اور تحصیل دار سوپور کے علاوہ پولیس نے بھی مارکیٹ کا اچانک دورہ کرتے ہوئے مارکیٹ میں دوکانداروں سے اپیل کی کہ سوشل ڈسٹنسنگ کا خاص خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ ماسک کا بھی استعمال کیا جائے گا۔

ڈی سی نے بازار کا دورہ کیا

اس حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈی سی بارہمولہ نے کہا کہ جن لوگوں کو بنا ماسک پکڑا جائے گا ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ لحاظہ تمام دوکانداروں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو بھی اس بات سے باخبر کیا جاتا ہے کہ ماسک اور سوشل ڈسٹنسنگ کا ایڈمنسٹریشن کو اپنا بھر پور تعاون دے کرکے اپنے آپ کو بھی اور اپنے دوستوں کو بھی اس مہلک بیماری سے بچائیں تاکہ ہمیں اس کرونا وائرس سے پوری طرح سے نجات مل سکے۔

بتایا جاتا ہے کہ جن لوگوں کے پاس ماسک نہیں تھا ان کے خلاف ڈی سی بارہمولہ اور تحصیل دار سوپور نے قانونی کاروائی کرنے کا سوپور پولیس کو حکم دے دیا۔ یاد رہے سوپور میں شیڈول کے مطابق مارکیٹ کھلنے لگا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details