بارہمولہ:ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز نے شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں سوپور میونسپل کونسل کا دورہ کرکے کام کاج کا جائزہ لیا۔ ان کے ہمراہ چیف ایگزیکٹو آفسر، سوپور ایم سی اور میونسپل کونسل سوپور کے صدر مسرت کار بھی تھے۔ Director ULB Visits Sopore Municipal committee
چند روز قبل سوپور میونسپل کونسل کی جانب سے ’’کباڑ سے چھٹکارہ‘‘ کے عنوان سے ایک مہم چلائی گئی جس میں ویسٹ میٹیریل کو ایک بار پھر بروے کار لا کر مختلف اشیاء تیار کرکے استعمال میں لایا گیا۔ لوگوں نے اس پہل کی کافی سرہانا کی تھی۔ اسی تناظر میں ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز نے ایم سی سوپور کا دورہ کرکے کام کاج کا جائزہ لیا۔