بارہمولہ:جموں و کشمیر کے بارہمولہ اور رفیع آباد کے کنڈی علاقے میں شدید ژالہ باری ہوئی۔ جس کی وجہ سے سیب کے باغات کو کافی نقصان پہنچا۔ اس کے چلتے مقامی کسانوں میں تشویش کی لہر ہے۔ اسی سلسلے میں آج ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کشمیر غلام رسول میر نے رفیع آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس دوران ان کے ہمراہ ہارٹیکلچر دفتر بارہمولہ سے وابسطہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔ دراصل شمال و جنوب میں کل شام کو طوفانی آندھی کے ساتھ ساتھ شدید ژالہ باری کا سلسلہ شروع ہوا اور شمالی ضلع بارہمولہ کے کھامو، رفیع آباد، واگورہ، کریری اور لڈورا، پتو کھاہ، وتر گام پٹن اور سوپور میں ہوئی ژالہ باری نے کھیت اور باغات کو کافی نقصان پہنچایا اور اسی کے پیش نظر آج ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کشمیر اور فروٹ گروورس کے صدر سوپور فروٹ منڈی فیاض احمد نے ان علاقوں کا دورہ کیا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کشمیر غلام رسول مہر نے کہا کہ میں نے از خود صورتحال کا دورہ کیا اور جن کسانوں کو نقصان ہوا ہے، حکومت ان کو جلد معاوضہ دےگی۔ انہوں نے کہا کہ رفیع آباد کے اکثر و بیشتر علاقوں میں کسانوں کا کافی نقصان ہوا ہے اور ہم کوشش کریں گے کہ ان کے مشکلات کو دورہ کیا جائے کیونکہ اس علاقہ کے لوگوں فروٹ کے ساتھ منسلک ہے۔