اردو

urdu

ETV Bharat / state

Demand to Remove Electric poles بارہمولہ میں سڑک کے بیچ میں سے بجلی کے کھمبے ہٹائے کا مطالبہ - جموں و کشمیر خبر

بارہمولہ کے سرحدی علاقے اوڑی کے گنگل کے علاقہ میں سڑک کی مرمت کا کام جاری ہے،تاہم مقامی باشندوں کا مطالبہ ہے کہ سڑک کے بیچ میں جو بجلی کے کھمبے ہیں انہیں جلد سے جلد نکالا جائے۔

بجلی کے کھمبے ہٹائے کا مطالبہ
بجلی کے کھمبے ہٹائے کا مطالبہ

By

Published : May 23, 2023, 7:43 AM IST

Updated : May 23, 2023, 1:53 PM IST

بجلی کے کھمبے ہٹائے کا مطالبہ

بارہمولہ:سرحدی علاقوں میں متعلقہ محکمہ کی جانب سے سڑکیں بنائی جاتی ہیں اور ہر سال ان سڑکوں کی مرمت کی جا تی ہے ۔شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی علاقے اوڑی کے گنگل سے چھولاں جانے والی رابطہ سڑک پر متعلقہ محکمہ کی جانب سے کام چل رہا ہے جس پر آدھے حصے میں میڈم ڈال دیا گیا ہے اور ہاں آدھے حصے پر ابھی سڑک وائنڈنگ کا کام چل رہا ہے۔

وہیں گنگل جانے والی رابطہ سڑک پر بجلی کے پرانے کھمبے اسی طرح ہیں جو کہ سڑک کے بیچوں بیچ ہیں جنہیں محکمہ کی جانب سے ابھی تک نہیں ہٹایا گیا ہے حالانکہ کہ ابھی سڑک پر روڈ وائنڈنگ کا کام چل رہا ہے اس کے بعد رابطہ سڑک پر میڈم ڈالی جائے گی لیکن بجلی کے وہ پرانے کھمبے ابھی تک نہیں ہٹائے گئے ہیں۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ اگرچہ محکمے کی جانب سے اس رابطہ سڑک پر میڈم کی جائے گی اور اس پر لاکھوں روپے لگا کے روڈ وائنڈنگ کی گئی ہے لیکن ابھی تک بجلی کے پرانے کھمبے کیوں نہیں ہٹائے گئے جو کہ سڑک کے بیچوں بیچ آ رہے ہیں؟لوگوں نے انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ ان پرانے بجلی کے کھمبوں کو جلد ہی ہٹایا جائے

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئےمقامی شخص اعجاز احمد نے بتایا اتنا پیسہ لگایا جا رہا ہے لیکن وہ بجلی کے کھمبے ابھی تک نہیں ہٹائے گئے،ان کا کہنا ہے کہ پہلے وہ بجلی کے کھمبے ہٹائے جائیں اس کے بعد ہی وہاں میڈم کیا جائے اگر وہ بجلی کے کھمبے نہیں ہٹائے گئے تو پھر میڈم کے بعد اگر اٹھائے گئے تو سارا میڈم اس سے خراب ہو جائے گا

مقامی شخص وسیم احمد نے بتایا متعلقہ محکمہ اور محکمہ بجلی کی بد انتظامی صاف نظر آرہی ہے یہاں پر اگر میڈم ڈال دی جائے گی تو اس کے بعد بجلی کھمبے نکالنے کا عمل شروع ہوگا تو اس کی وجہ سے سارا میڈم خراب ہو جائے گا میں چاہتا ہوں کہ میڈم کرنے سے پہلے یہ بجلی کے کھمبے یہاں سے ہٹائے جائیں

جب اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے محکمہ کے ایک اعلیٰ افسر سے فون پے بات کی تو انہوں نے کہا کہ ہم نے محکمہ میں بجلی سے اس بارے میں بات کی ہے وہ بہت جلد ہی ان کھمبوں کو ہٹائیں گے اور اس کے بعد ہی ہم سڑک پر میڈم کا کام شروع کریں گے-

مزید پڑھیں:Dilapidated Road Condition: بارہمولہ میں سڑک کی حالت ستہ، نوجوانوں کا پُرامن احجاج

اور انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں بہت سارے لوگوں نے قبضہ بھی کی ہے اس کی وجہ سے ہمیں سڑک وائنڈنگ میں دشورای پیش ٓٓرہی ہے ۔

واضح رہے کہ ہر سال محکمہ بیکون سڑکوں پر کام کرتی ہے لیکن پھر بھی کچھ ایسی رابطہ سڑکیں ہیں جو ابھی بھی خستہ حالت کا شکار ہیں۔

Last Updated : May 23, 2023, 1:53 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details