اردو

urdu

ETV Bharat / state

بےروزگاروں کو مالی معاونت کا مطالبہ - لیفٹیننٹ گورنر سے ہوئی ملاقات

سابق رکن پارلیمان سیف الدین سوز نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی ہے اور لاک ڈاؤن کی وجہ بے روزگار ہوئے نوجوانوں کو مالی معاونت کا مطالبہ کیا ہے۔

سابق رکن پارلیمان سیف الدین سوز
سابق رکن پارلیمان سیف الدین سوز

By

Published : Sep 30, 2020, 9:28 PM IST

سینئر کانگریس لیڈر اور سابق رکن پارلیمان سیف الدین سوز اپنی رہائی کے چند روز بعد مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔

سنہا سے ملاقات کے دوران انہوں نے شوپیاں معاملے کی تحقیقات اور عوامی مسائل کو حل کرنے کی بات کی۔لیفٹیننٹ گورنر سے ہوئی ملاقات کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے سوز کا کہنا تھا کہ 'میں گزشتہ شام ان سے ملا اور کئی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔

میں نے ان سے کہا کہ عالمی وبا کرونا وائرس کی وجہ سے یہاں کے بے روزگار کافی متاثر ہوئے ہیں۔ اسی لئے انہیں مالی معاونت کی ضرورت ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: ‎سڑک نہ ہونے سے عوام پریشان


ان کا مزید کہنا تھا کہ 'لیفٹیننٹ گورنر نے مجھے یقین دلایا ہے کہ تمام مسائل کا جلد ازالہ کیا جائے گا۔ میں نے شوپیاں کے معاملے پر بھی بات کی۔

ان کے جواب سے مطمئن ہوں اور مجھے امید ہے کہ آنے والے دنوں میں عوام کے حق میں کافی کام ہونے والا ہے۔'سوز کو اکیس تاریخ کو ایک سال بعد رہا کیا گیا تھا۔ وہ گذشتہ برس پانچ اگست سے اپنے گھر میں زیر حراست تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details