جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی قصبہ اوڑی میں پچھلے دو سالوں سے ڈرینیج نظام ناقص ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ضلع بارہمولہ کے قصبہ اوڑی میں پچھلے دو سالوں سے ڈرینیج نظام بہتر نہ ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں نے متعلقہ حکام سے ڈرینیج نظام کو بہتر کرنے کی اپیل کی ہے۔
اوڑی میں ناقص ڈرینیج نظام سے عوام پریشان - ڈرینوں کی صفائی نہیں کرائی جاتی
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ میونسپل حکام کی جانب سے ڈرینوں کی صفائی نہیں کرائی جاتی ہے جس کی وجہ سے بیشتر مقامات پر نالیاں بند ہوگئی ہیں، اور پھر معمولی بارش یا برف باری کے بعد سڑکوں پر پانی جمع ہو جاتا ہے۔
اوڑی میں ناقص ڈرینیج نظام
انہوں نے متعلقہ حکام سے ڈرینیج نظام کو درست کرنے کی درخواست کی ہے۔