بارہمولہ:شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور کے زنگیر حلقہ انتخاب کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے ڈی ڈی سی چیئرپرسن بارہمولہ سفینہ بیگ نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور ان کا افتتاح کیا۔ اس دوران ان کے ہمراہ ڈی ڈی سی ممبر تجر شریف مظفر احمد، ڈی ڈی سی ممبر ڈانگر پورہ شاہ جان ڈار کے علاوہ مختلف محکموں سے وابستہ افسران بھی موجود تھے۔ DDC chairperson baramulla Visit sopore
Inauguration of Development Work in Sopore: سوپور کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح
ضلع بارہمولہ کے زنگیر سوپور کے مختلف علاقوں میں ڈی ڈی سی چیئرپرسن سفینہ بیگ نے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔ Inauguration of development work in different areas of Sopore
اس موقع پر انہوں نے پہلے مربل ہرد شیوہ کے کنڈی علاقے میں ایک سڑک کا افتتاح کیا اور اس کے ساتھ ہی تجر شریف گاؤں میں Tourist park کا بھی افتتاح کیا۔ سفینہ بیگ نے بتایا کہ 'یہ سڑک کافی اہم ہے اور یہاں کے لوگوں کو سڑک نہ ہونے کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا لیکن اب ان کے مسئلے مسائل کافی حد تک حل ہوگے۔' Development Work in Sopore
انہوں نے بتایا کہ 'اس علاقے میں لوگوں کے کافی مشکلات ہے اور آج تک وقت کے حکمرانوں نے ان لوگوں کو نظرانداز کیا ہے، لیکن سرکار نے جو three tier panchayat سسٹم کا آغاز کیا ہے اس سے لوگوں کے مشکلات کا ازالہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'مستقبل میں ہم اس علاقے میں کافی ترقیاتی کام کریں گے تاکہ لوگوں کے مشکلات دور ہوں۔'