بارہمولہ:معروف سیاحتی مقام گلمرگ میں ’’کھیلو انڈیا وِنٹر فیسٹیول‘‘ کے انعقاد کے بعد ضلع انتظامیہ بارہمولہ نے رفیع آباد علاقے میں ’’سنو فیسٹیول‘‘ کا آغاز کیا۔ رفیع آباد، سوپور کے منڈدجی اور کتردجی میں اپنی نوعیت کے پہلے سنو فیسٹیول کا افتتاح ڈی سی بارہمولہ نے سید سحرش اصغر نے کیا۔ اس موقع پر ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران سمیت مقامی باشندوں، کھلاڑیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
رفع آباد کا علاقہ بارہمولہ مین ٹاؤن سے قریب تیس کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے اور قدرتی حسن سے مالامال منڈ دجی، کتر دجی علاقوں کو سیاحتی نقشے پر لائے جانے کے حوالہ سے انتظامیہ کی جانب سے ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ڈی سی بارہمولہ نے افتتاح تقریب کے موقع پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بارہمولہ میں متعدد صحت افزا مقامات ہیں جنہیں سیاحتی نقشے پر لایا جا رہا ہے وہیں منڈجی اور کتردجی میں پہلی مرتبہ سنو فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جبکہ مستقبل میں بھی اس طرح کے اقدامات جاری رہیں گے۔