بارہمولہ:خواتین کے خلاف گھریلو تشدد کی روک تھام کی جانب ایک اہم اقدام کرتے ہوئے، ڈپٹی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سید سحرش اصغر نے آج ون اسٹاپ سینٹر اور ڈسٹرکٹ ہب فار وومنز ایمپاورمنٹ کا جائزہ بھی لیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ بارہمولہ نے 90% فیصد معاملات کو کونسلنگ کے ذریعے حل کرکے شاندار پیش رفت حاصل کی۔ ڈاکٹر سحرش اصغر نے خواجہ باغ بارہمولہ کے دورے کے دوران دونوں مراکز کی تعریف کی ۔اپنے دورے کے دوران، ڈی سی نے کہا کہ ون اسٹاپ سینٹر گھریلو تشدد کا سامنا کرنے والی خواتین کو ایک خفیہ مشاورت فراہم کرتا ہے اور بارہمولہ میں 232 رجسٹرڈ کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں جس سے 90% معاملات کاؤنسلنگ اور مفت قانونی امداد کے ذریعے حل کیے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام کا مقصد خاندانوں میں تنازعات کو ختم کرنا اور خواتین کے خلاف تشدد کو روکنا ہے اور ضلع انتظامیہ خواتین کو ہنر سے با اختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے تاکہ وہ اپنی سماجی زندگیوں میں خود مختار بن سکیں۔ ڈی سی بارہمولہ نے افسران پر زور دیا کہ وہ ضلع بھر میں بڑے پیمانے پر آگاہی مہم شروع کریں، تاکہ خواتین اپنے حقوق کو سمجھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ ہائر سیکنڈری سطح پر اس طرح کے مزید پروگرام منعقد کیے جائیں تاکہ طلباء اپنی زندگی کے ابتدائی مرحلے میں ہی بہتر کریئر کا انتخاب کر سکیں۔
DC Baramulla Visits One Stop Centre: ڈی سی بارہمولہ نے ون اسٹاپ سینٹر کا دورہ کیا - ڈسٹرکٹ ہب فار وومنز ایمپاورمنٹ
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں آج ڈی سی بارہمولہ نے ون اسٹاپ سینٹر کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے کام کاج کا جائز لیا۔ عملے کے ساتھ بات چیت کی اور کہا کہ ضلع انتظامیہ خواتین کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔
ڈی سی بارہمولہ نے ون اسٹاپ سینٹر کا دورہ کیا
ڈی سی نے عملے سے بھی بات چیت کی اور ان کے مسائل کا جائزہ لیا۔ ڈی سی نے یقین دلایا کہ ضلع انتظامیہ بارہمولہ کی خواتین کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے کے لیے دونوں مراکز کے عملے کی طرف سے اٹھائے گئے تمام مسائل کو حل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔