اردو

urdu

ETV Bharat / state

DC Baramulla inaugurates Sports Carnival: ڈی سی بارہمولہ نے سپورٹس کارنول کا افتتاح کیا - زینہ گیر اسپورٹس ایسوی سی ایشن

اسپورٹس کارنیول Baramulla Sports Carnival کے دوران بچوں نے کھو کھو،کبڈی، والی بال، فٹ بال، کراٹے اور ووشو سمیت مختلف کھیل کود کی سرگرمیوں میں شرکت کی۔

in Zangeer Baramulla
in Zangeer Baramulla

By

Published : Jun 11, 2022, 2:30 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے وارپورہ، سوپور علاقے میں ڈی سی بارہمولہ نے تین روزہ سپورٹس کارنول کا افتتاح کیا۔ DC Baramulla inaugurates Sports Carnivalاسپورٹس کارنیول زینہ گیر اسپورٹس ایسوی سی ایشن اور فوج کی 22آر آر کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے جس میں بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع سے تعلق رکھنے والے 1200سے زائد بچوں، کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے۔

ڈی سی بارہمولہ نے سپورٹس کارنول کا افتتاح کیا

اس سپورٹس کارنیول میں ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سید سحرش اصغر، ایڈشنل ڈپٹی کمشنر سوپور سجاد پرویز، ایس پی سوپور کے علاوہ سیول سوسائٹی وارپورہ سمیت مقامی ذی عزت شہریوں نے شرکت کی۔ Sports Carnival Inaugurated in Zangeer Baramullaپروگرام کے دوران ڈپٹی کمشنر بارہمولہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ سرکار کی طرف سے بہت بڑا قدم ہے تاکہ ہمارے بچے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود کی سرگرمیوں کے ساتھ اپنا شغف رکھیں۔‘‘

اسپورٹس گرائونڈ زنگیر کے حوالے ڈی سی بارہمولہ نے کہا کہ ’’اسپورٹس گراوڈوں کے اندر طرح طرح کی سہولیات میسر رکھنا سرکار کا ترجیحات میں شامل ہے اور آنے والے وقت میں ہر کھیل کے میدان کو بنیادی ضروریات سے مالا مال کیا جائے گا۔‘‘ Sehrish Asghar inaugurates Sports Carnivalاسپورٹس کارنیول کے دوران بچوں نے کھو کھو،کبڈی، والی بال، فٹ بال، کراٹے اور ووشو سمیت مختلف کھیل کود کی سرگرمیوں میں شرکت کی۔ زنگیر کے مقامی باشندوں سمیت مختلف اسکولوں سے آئے طلبہ نے اسپورٹس کارنیول میں شرکت کی۔

مقامی باشندوں، طلبہ سمیت کھلاڑیوں نے منتظمین کی کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے مستقبل میں اس طرح کے مزید پروگرامز کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details