شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں محکمہ بجلی میں یومیہ اجرت پر کام کر رہے عاضی ملازمین نے سپرانٹنڈنٹ انجینئر کے دفتر کے باہر احتجاج کیا۔
سوپور میں یومیہ اجرت پر کام کر رہے عارضی ملازمین کا احتجاج اس موقع پر ضلع بارہمولہ اور اس کے مختلف علاقہ جات سے آئے ہوئے عارضی ملازمین نے شرکت کی اور انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔
احتجاجی مظاہریں کا کہنا ہے کہ وہ محکمہ کے ساتھ گزشتہ کئی برسوں سے وابستہ ہیں، تاہم سرکار نے انہیں محکمہ میں مستقل کیے جانے سے متعلق ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ وہ انتہائی قلیل اجرتوں پر محکمہ میں برسوں بلکہ بعض دہائیوں سے کام کرتے آ رہے ہیں۔ ان کے مطابق مہنگائی کے اس دور میں قلیل اجرت پر ان کا گزارہ کافی مشکل ہو رہا ہے۔
مزید پڑھیں؛بارہمولہ: سرما آتے ہی بجلی کا بحران: Unscheduled Power Cuts
احتجاج کر رہے عارضی ملازمین نے مزید کہا کہ دوران ڈیوٹی فوت یا عمر بھر کے لیے معذور ہونے والے عارضی ملازمین کے اہل خانہ کو منظور شدہ ایس آر او 43 کے تحت راحت فراہم نہیں کی جا رہی ہے۔
انہوں نے متعلقہ حکام سمیت یو ٹی انتظامیہ سے عارضی ملازمین کے دیرینہ مطالبات کو منظور کیے جانے کا مطالبہ کیا۔