اردو

urdu

ETV Bharat / state

شمالی کشمیر کے سوپور میں سی آر پی ایف افسر حرکت قلب بند ہونے سے ہلاک - سوپور کے پنزالہ علاقے

سوپور کے پنزالہ علاقے میں بدھ کی شب دوران ڈیوٹی سی آر پی ایف کے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی اچانک سینے میں شدید درد پیدا ہونے کے باعث طبیعت ناساز ہوگئی۔

شمالی کشمیر کے سوپور میں سی آر پی ایف افسر حرکت قلب بند ہونے سے ہلاک
شمالی کشمیر کے سوپور میں سی آر پی ایف افسر حرکت قلب بند ہونے سے ہلاک

By

Published : Jun 17, 2021, 1:32 PM IST

شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور کے پنزالہ علاقے میں گذشتہ شب سینٹر ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک افسر کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سوپور کے پنزالہ علاقے میں بدھ کی شب دوران ڈیوٹی سی آر پی ایف کے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی اچانک سینے میں شدید درد پیدا ہونے کے باعث طبیعت ناساز ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ افسر کو اپنے ساتھیوں نے فوری طور سب ضلع ہسپتال روہامہ منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔

متوفی کی شناخت شیر سنگھ کے بطور ہوئی ہے جو سی آر پی ایف کی 92 بٹالین سے وابستہ تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details