ضلع بارہمولہ کے چھجہامہ رفیع آباد میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے 92 بن نے آج سیوک ایکشن پروگرام کے تحت ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس میڈیکل کیمپ میں، چھ سی آر پی ایف اور سیول ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے 210 مرد اور 126 خواتین اور66 بچوں سمیت 400 مریضوں کا علاج اور مفت ادویات فراہم کی گئی۔
میڈیکل کیمپ کے دوران مریضوں کے لئے ماہر امراض، پیڈیاٹرک اور دانتوں کے ڈاکٹر دستیاب تھے۔ سی آر پی ایف کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ میڈیکل کیمپ کے انعقاد کا مقصد غریب، نادار اور ضرورت مند افراد کو معیاری طبی نگہداشت اور مفت ادویات کی فراہمی کرنا ہے۔