بارہمولہ (جموں و کشمیر) :شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف کی) 179 BN نے سوپور علاقے میں سے ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا۔ طبی کیمپ میں مختلف علاقہ جات سے آئے درجنوں افراد نے شرکت کی اور کیمپ میں دستیاب علاج و معالجہ کی سہولیات سے مستفید ہوئے۔ کیمپ میں آیئے لوگوں میں خواتین اور بزرگوں کی خاصی تعداد بھی شامل تھی۔ سی آر پی ایف کی جانب سے طبی معائنہ کے علاوہ مریضوں کو ادویات بھی مفت فراہم کی گئی۔
سی آر پی ایف کے افسران نے بتایا کہ وادی کشمیر کے دیگر علاقوں کی طرح شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں بھی دور دراز اور دیہی علاقوں میں سویک ایکشن پروگرام کے تحت مفت میڈیکل کیمپس کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس سے لوگوں کو کافی فائدہ حاصل ہو رہا ہے۔ منتظمین نے مستقبل میں بھی اس طرح کے مزید کیمپس کے انعقاد کو جاری رکھنے کے عزم اظہار کیا۔