اردو

urdu

ETV Bharat / state

Medical Camp at Sopore سوپور میں سی آر پی ایف کی جانب سے میڈیکل کیمپ - سوپور میں میڈیکل کیمپ

سوپور میں آج سی آر پی ایف کی جانب سے ایک میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر سی آر پی ایف کے ایک افسر نے بتایا کہ ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس میڈیکل کیمپ سے استفادہ کریں اور مستقبل میں بھی ہم اس قسم کے کیمپ کا اہتمام کرتے رہیں گے۔ Medical Camp at Sopore

Medical Camp at Sopore
سوپور میں سی آر پی ایف کی جانب سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد

By

Published : Sep 19, 2022, 4:23 PM IST

سوپور: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور میں آج سی آر پی ایف کی جانب سے ایک میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میڈیکل کیمپ میں سوپور، زینگیر اور مختلف علاقہ جات سے وابسطہ لوگوں نے شرکت کرتے ہوئے میڈیکل چیک اپ کرایا۔ سی آر پی ایف کشمیر کے مختلف علاقوں میں میڈیکل کیمپ کا اہتمام کر رہی ہے۔ اسی کڑی میں آج سوپور کے دور دراز علاقہ میں میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ اس کیمپ کے ذریعہ لوگوں کو کافی فائدہ مل رہا ہے۔ Medical Camp at Sopore

سوپور میں سی آر پی ایف کی جانب سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد

اس موقع پر میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے سی آر پی ایف کے ایک افسر نے بتایا کہ آج ہم نے سوپور کے آرم پورہ میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا اور اس میں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ خواتیں نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے بتایا کہ ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس میڈیکل کیمپ سے فائدہ لیں اور مستقبل میں بھی ہم اس قسم کے کیمپ کا اہتمام کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Free Medical Camp in Pulwama سی آر پی ایف کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ

ABOUT THE AUTHOR

...view details