اردو

urdu

ETV Bharat / state

سوپور: سی آر پی ایف نے طبی کیمپ کا اہتمام کیا - طبی کیمپ

ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں سی آر پی ایف کی جانب سے طبی کیمپ کے دوران مریضوں کا معائنہ کرنے کے علاوہ ادویات بھی مفت تقسیم کی گئیں۔

sopore
sopore

By

Published : Apr 20, 2021, 3:12 PM IST

شمالی کشمیر کے سوپور قصبہ میں واقع ایشیا کی سب سے بڑی فروٹ منڈی میں سی آر پی ایف کی 179 بٹالین نے مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا۔

طبی کیمپ میں مقامی باشندوں کے علاوہ غیر مقامی مزدوروں اور ڈرائیوروں نے بھی شرکت کی۔ طبی کیمپ کے دوران ڈاکٹروں نے قریب 300 افراد کا معائنہ کر کے مفت اودیات بھی تقسیم کیں۔

سوپور: سی آر پی ایف نے طبی کیمپ کا انعقاد کیا

فروٹ منڈی کے ذمے داروں نے سی آر پی ایف کی جانب سے طبی کیمپ کے اہتمام پر ان کی ستائش کرتے ہوئے مستقبل میں اس طرح کے مزید کیمپس کے انعقاد کی امید جتائی۔

وہیں سی آر پی ایف افسران نے بتایا کہ رواں برس 179 بٹالین کی جانب سے سوپور میں یہ تیسرا طبی کیمپ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی جانب سے سپورٹ فراہم کیے جانے کے بعد وہ عنقریب ہی علاقے کے دور دراز علاقوں میں بھی اس طرح کے کیمپس کا انعقاد عمل میں لائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details