سوپور: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور کے سیلو گاؤں میں سی آر پی ایف بٹالین 179کی طرف سے ایک مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں سوپور کے ساتھ ساتھ سیلو گاؤں سے آئے ہوئے کافی لوگوں نے اس کیمپ میں شرکت کی اور مفت علاج و معالجہ کروایا۔ لوگوں نے سی آر پی ایف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ 'ہم کافی غریب لوگ ہے اور اس کیمپ سے ہمارے مشکلات کافی حد تک دور ہوئے ہیں۔ Free medical camp at sopore
انہوں نے بتایا کہ اکثر خواتین کے پاس پیسے نہیں ہوتے ہے اور ان کو علاج کے لئے کافی دور جانا پڑتا ہے لیکن اس مفت طبی کیمپ سے وہ کافی خوش ہے۔ اس دوران سی آر پی ایف کے ایک افسر نے بتایا کہ 'ہماری کوشش ہے کہ ہم گاؤں دیہات میں جاکے اس قسم کے کیمپ لگا سکے تاکہ لوگوں کو راہت محسوس ہو اور ہم مستقل میں بھی اس قسم کے پروگرام کرتے رہیں گے'۔