شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور کے واڈورہ بالا میں سی آر پی ایف 92 بٹالین کی جانب سے ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس کیمپ میں مختلف علاقہ جات سے آئے ہوئے لوگوں کے ساتھ ساتھ خواتیں نے بھی شرکت کی۔
دراصل سی آر پی ایف کشمیر کے ساتھ ساتھ سوپور کے دور دراز علاقوں میں مسلسل میڈیکل کیمپ کا اہتمام کر رہی ہے اور اس سے لوگوں کو کافی فائدہ حاصل ہو رہا ہے۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ آج ہمارے گاؤں میں سی آر پی ایف کی جانب سے اس میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گی اور ہم لوگوں کو علاج کے ساتھ ساتھ مفت میں دوائیاں بھی فراہم کی گئی۔ لوگوں نے مزید کہا کہ سی آر پی ایف کے بہت اچھے ڈاکٹر ہیں۔ مستقبل میں بھی ہم امید کرتے ہے کہ ہمارے اس غریب علاقے میں اس طرح کے طبی کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ غریب اور مستحقین استفادہ حاصل کریں۔
CRPF Medical Camp سوپور میں طبی کیمپ سے لوگ مستفید - CRPF Medical Camp in sopur
جموں وکشمیر کے سوپور میں مقامی لوگوں نے بتایا کہ آج ہمارے گاؤں میں سی آر پی ایف کی جانب سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا اور ہم لوگوں کو علاج کے ساتھ ساتھ مفت میں دوائیاں بھی فراہم کی گئی۔ لوگوں نے مزید کہا کہ سی آر پی ایف کے بہت اچھے ڈاکٹر ہیں۔
مزید پڑھیں:Kashmiri Pandit Killing Case کشمیری پنڈت کی ہلاکت پر سیاسی جماعتوں کی مذمت
اس دوران میڈیا سے سی آر پی ایف کے ایک افسر نے بتایا کہ آج ہم نے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا تھا۔جس سے مقامی لوگوں نے فائددہ حاصل کیا۔ مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس میڈیکل کیمپ سے فائدہ کر سکے اور مستقبل میں بھی ہم اس قسم کے پروگرام کرتے رہیں گے۔
موصوف نے کہا کہ ہم نے گزشتہ سال بچوں کو بھارت درشن ٹور کے لے گئے تھے اور اس سال بھی ہم غریب بچوں کو یہ ٹور کروا رہے ہیں، تاکہ بچوں کو ملک کی دیگر ریاستوں میں جانے کا موقع ملے اور وہاں کے ماحول سے واقف ہو سکے۔