سوپور: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے چھورہ میں منگل کے روز سی آر پی ایف کے177 بٹالین کی جانب سے ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔اس کیمپ میں مختلف علاقہ جات سے آئے ہوئے لوگوں کے ساتھ ساتھ خواتین نے شمولیت کی۔ دراصل سی آر پی ایف کشمیر کے ساتھ ساتھ بارہمولہ کے دوردراز علاقوں میں لگاتار میڈیکل کیمپ کا اہتمام کر رہی ہے اور اس سے لوگوں کو کافی فائدہ مل رہا ہے۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ سی آر پی ایف نے ان کے گاؤں میں ایک میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا اور اس دوران مفت ادویات بھی تقسیم کیں گئیں۔انہوں نے کہا کہ اس کیمپ میں سی آر پی ایف کے ماہر ڈاکٹر موجود رہے جنہوں نے لوگوں کو طبی مشورہ دیا۔اس دوران میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے سی آر پی ایف کے ایک افسر نے بتایا کہ سی آر پی ایف سیوک ایکشن پروگرام کے تحت دوردراز علاقوں میں لوگوں کے لیے مختلف پروگرامز انعقاد کرتی ہے اور اسی کڑی میں آج کا پروگرام بھی تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس طبی کیمپ میں لوگوں کی اچھی تعداد نے شرکت کی۔