اردو

urdu

ETV Bharat / state

سوپور: سی آر پی ایف نے ماسک تقسیم کیے - kashmir

شمالی کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں سی آر پی ایف نے فیس ماسک تقسیم کیے۔ `

crpf mask
سوپور: سی آر پی ایف نے ماسک تقسیم کیے

By

Published : Apr 10, 2020, 9:48 PM IST

شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں سی آر پی ایف کی 179 بٹالین کی جانب سے لوگوں کو مفت فیس ماسک فراہم کیے گئے۔

اس موقعے پر ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے سی آر پی ایف 179 بٹالین کے کمانڈنگ افسر کمال سنگھ نیگی کا کہنا تھا کہ ’’ہم نے آج آرم پورہ سوپور میں عوام کو کورونا وائرس سے حفاظت کے لیے ایک حفاظتی کِٹ فراہم کیا جس میں فیس ماسک، صابن اور نیپکنز رکھے گئے تھے۔‘‘

سوپور: سی آر پی ایف نے ماسک تقسیم کیے

انہوں نے مزید کہا کہ ’’سی آر پی ایف ہمیشہ ہر جنگ میں عوام کے ساتھ ہے اور اس کوروناوائرس کی جنگ میں بھی سی آر پی ایف عوام الناس کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔‘‘

قابل ذکر ہے رواں ہفتے وادی کے تاجروں کی ایک انجمن نے حکومت کو ایک لاکھ ماسکس فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کمانڈنگ افسر نے عوام سے گزارش کی کہ وہ غیر ضروری طور اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں اور لاک ڈائون کو کامیاب بنا کر وائرس کی زنجیر کو توڑنے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details