اردو

urdu

ETV Bharat / state

Rape Accused Father Arrested: بیٹی کے ساتھ مبینہ طور زیادتی کرنے والا والد گرفتار:پولیس - بارہمولہ والد پر بیٹی کے ساتھ زیادتی کا الزام

دختر کی جانب سے جنسی زیادتی کی شکایت موصول ہونے کے محض چند گھنٹوں اندر ہی بارہمولہ پولیس نے ملزم، جو کہ متاثرہ کا والد بھی ہے، کو حراست میں لے لیا۔

a
a

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 2, 2023, 12:11 PM IST

بارہمولہ (جموں کشمیر) :جموں وکشمیر و پولیس نے شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں ایک شخص کو اپنی ہی 19 سالہ بیٹی کے ساتھ مبینہ طور زیادتی کے الزام میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس ترجمان نے اس حوالہ سے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ’’پولیس اسٹیشن کریری کو ایک لڑکی کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ اس کے باپ نے اس کے ساتھ دست درازی کی، اور بعد میں فرار ہوا۔‘‘ بیان میں ملزم کی شناخت محمد رفیق موچی ولد عبد الجبار موچی ساکنہ کلنترہ پائین، کریری کے طور پر کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ’’شکایت موصول ہونے پر اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی۔‘‘ پولیس نے مزید کہا کہ ’’پولیس نے تمام تکنیکی و انسانی وسائل کو بروئے کار لاکر اور سخت کاوشوں کے بعد مجرم کو تلاش کرکے گرفتار کر لیا۔‘‘ پولیس بیان کے مطابق لڑکی کی طبی جانچ کی گئی اور اس سلسلے میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:Minor Raped in Baramulla بارہمولہ میں نابالغ کے ساتھ جنسی زیادتی ، ملزم گرفتار

واضح رہے کہ اس طرح کے واقعات، جن میں قریبی رشتہ داروں کی جانب سے خاتونی رشتہ داروں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے واقعات پر عوامی حلقوں میں گہری تشویش پائی جا رہی ہے۔ ادھر، پولیس نے عوامی حلقوں سے جرائم سے متعلق کسی بھی معلومات کو پولیس تک وقت پر پہنچانے کی تلقین کی ہے تاکہ ضروری کارروائی عمل میں لاکر مجرم / ملزم کو پکڑ کر معاشرے سے جرائم کو پاک و صاف بنایا جا سکے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details