بارہمولہ (جموں کشمیر) :معاشرے سے منشیات کی بدعت کو ختم کرنے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، جموں و کشمیر پولیس نے ایک نارکو ماڈیول کا پردہ فاش کیا ہے۔ بارہمولہ پولیس نے پانچ منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے براؤن شوگر اور چرس برآمد کر لیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اسٹیشن بارہمولہ کی ایک پارٹی نے کرالہار، بارہمولہ میں قائم ناکہ پر ایک کار زیر رجسٹریشن نمبر JK05D-3072 کو روکا جس میں خاتون سمیت پانچ افراد سوار تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی کی تلاشی کے دوران 45 گرام ممنوعہ براؤن شوگر اور 345 گرام چرس برآمد ہوئی۔ پولیس نے گاڑی میں سوار افراد شناخت شارق احمد شیخ ولد ابو رشید، شریف احمد شیخ ولد بشیر احمد، عرفان احمد شیخ ولد مشتاق احمد، مسکان بانو زوجہ عرفان احمد ساکنان دیوان باغ، بارہمولہ اور باقر احمد راتھر ولد عبد القیوم راتھر ساکنہ چند سوما، کانسپورہ کے طور پر ظاہر کی ہے۔ پولیس نے گاڑی میں سوار سبھی افراد کو حراست میں لیکر پولیس اسٹیشن بارہمولہ منتقل کر دیا گیا ہے۔