اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار، چرس ضبط - بارہمولہ منشیات فروشی

منشیات کے خاتمے کے لیے کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں منشیات فروش کو منشیات سمیت حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار، چرس ضبط
بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار، چرس ضبط

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 5, 2024, 3:15 PM IST

بارہمولہ (جموں کشمیر) :بارہمولہ پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اسٹیشن بونیار کی ٹیم نے بونیار مارکیٹ میں قائم ناکے پر ایک شخص کو روکا اور اس کی تلاشی لی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس شخص کی ذاتی تلاشی کے دوران 52 گرام چرس بر آمد کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس شخص نے اپنی شناخت مدثر رشید وانی ولد عبد الرشید ساکنہ گانٹ مولہ بالا کے طور پر کی۔ پولیس نے مدثر کو موقع پر ہی گرفتار کرکے سلاخوں کو پیچھے دھکیل دیا۔

اس مناسبت سے پولیس اسٹیشن بونیار میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ بارہمولہ پولیس نے عوام سے منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم کے حوالہ سے فوری طور پر پولیس کو مطلع کرنے کی اپیل کی ہے۔ پولیس نے لوگوں سے تلقین کی ہے کہ اپنے اپنے علاقے جات میں ملک یا سماج مخالف کسی بھی سرگرمی پر نظر رکھیں اور کشی بھی مشتبہ نقل و حرکت کے ضمن میں بلا جھجھک قریبی پولیس اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ کریں یا 112 پر ڈائل کریں۔

مزید پڑھیں:Drug Peddler Arrested in Uri: بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار، چرس برآمد

یاد رہے کہ گزشتہ کئی روز سے بارہمولہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کافی تیز کر دی ہیں جس کے نتیجے میں تقریباً ہر روز ایک یا دو منشیات فروشوں کو حراست میں لیا جا رہا ہے۔ قبل ازیں گزشتہ برس بھی بارہمولہ میں دو درجن سے زیادہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔ جبکہ کروڑوں روپے مالیت کی منشیات کو بھی ضبط کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details