اردو

urdu

ETV Bharat / state

Drug peddlers sent to jail چھ منشیات فروش جیل روانہ - بارہمولہ پولیس

جموں و کشمیر میں منشیات کے بڑھتے رجحان کو کم کرنے کی غرض سے جہاں آگاہی مہم، سیمنارز اور ریلیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے وہیں منشیات فروشوں پر پبلک سیفٹی ایکٹ سمیت دیگر کیسز کے تحت جیل بھیجا جا رہا ہے۔

ا
ا

By

Published : Jul 13, 2023, 3:33 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر) :منشیات مخالف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے چھ منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق بارہمولہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے جن منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں محمد الطاف راتھر، محمد رمضان میر، عبد القیوم گنائی، عبد القیوم خان، بلال احمد گنائی اور عادل احمد کے طور پر کی گئی ہے۔ حراست میں لیے گئے سبھی منشیات فروش بارہمولہ ضلع کے رہائشی ہیں۔

بارہمولہ پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق ان منشیات فروشوں کو سنٹرل جیل کوٹ بلوال منتقل کیا گیا ہے اور پولیس کے مطابق یہ منشیات فروش طویل عرصہ سے سرگرم تھے اور ان کے خلاف اس سے پہلے بھی کافی کیس درج تھے۔ پولیس بیان کے مطابق یہ منشیات فروش مقامی نوجوانوں کو منشیات فروخت کرکے انہیں منشیات کا عادی بنا رہے تھے، اور اب ان کو گرفتار کر کے پولیس کو ایک بہت بڑی کامیابی ملی ہے۔

مزید پڑھیں:Drug Peddlers Booked دو منشیات فروشوں پر مقدمہ درج، جیل روانہ

واضح رہے کہ جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں، عادی مجرموں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ امسال بارہمولہ ضلع میں ایک درجن سے زائد منشیات فروشوں پر پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے۔ ادھر، جموں و کشمیر پولیس نے عوام سے درخواست کہ ہے کہ وہ اپنے آس پڑوس میں نظر رکھیں اور منشیات فروشوں کے بارے میں کسی بھی معلومات کو حکام تک پہنچائیں تاکہ منشیات فروشی میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے اور منشیات سے پاک جموں و کشمیر کے خواب کو حقیقی معنوں میں شرمندہ تعبیر کیا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details