اردو

urdu

ETV Bharat / state

Drug Peddler Arrested in Baramulla بارہمولہ میں منشیات اسمگلر گرفتار، منشیات بر آمد - بارہمولہ پولیس منشیات فروشی

بارہمولہ پولیس نے، ایک مخصوص اطلاع کی بنیاد پر، منشیات فروش کے رہائشی مکان پر چھاپے کے دوران منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ Baramulla Police Arrested Drug Peddler

a
a

By

Published : Jun 27, 2023, 5:23 PM IST

بارہمولہ (جموں و کشمیر) :منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں مولہ، گام کنزر علاقہ میں ایک منشیات اسمگلر کو گرفتار کرکے اس کے گھر سے نشہ آور مواد بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے اس حوالہ سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ گھر میں نشہ آور مواد رکھنے کی مصدقہ اطلاع پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے پولیس نے ایس ڈی پی او ٹنگمرگ امتیاز احمد کی نگرانی میں ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کے ہمراہ غلام محمد تانترے ولد حبیب اللہ تانترے ساکنہ مولہ گام، کنزر کے گھر پر چھاپہ مارا۔

بارہمولہ پولیس کے مطابق تلاشی کے دوران مذکورہ شخص کے گھر سے 13 کلو گرام خشخاش بھوسا جیسا مواد بر آمد کیا گیا۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ اس دوران غلام محمد تانترے نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن اس کو موقع پر پی پکڑ کر حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن کنزر میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:Drug Peddler Booked Under PSA منشیات فروش پر پی ایس اے کے تحت کاروائی، جموں جیل منتقل

واضح رہے کہ شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں رواں برس اب تک درجنوں منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔ حراست میں لیے گئے درجن سے زائد منشیات فروشوں، عادی مجرموں پر پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت جیل بھیج دیا گیا ہے وہیں اس دوران کروڑوں روپے مالیت کی منشیات بھی برآمد کی جا چکی ہے۔ جموں و کشمیر پولیس نے عوام الناس سے منشیات فروشی کا قلع قمع کرنے میں حکام کو تعاون فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ پولیس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ معاشرے سے منشیات کا صفایا کرنا کسی ایک محکمہ یا سرکاری اداروں کی ہی نہیں بلکہ ہر ایک شہری کی ذمہ داری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details