بارہمولہ (جموں و کشمیر) :شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں جموں و کشمیر پولیس نے کے پٹن، پلہالن سے اغوا کی گئی ایک نابالغ لڑکی کو بازیاب کرکے اغوا کار ملزم کو محض چند گھنٹوں میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایک مقامی باشندے نے پلہالن پولیس چوکی میں رپورٹ درج کرائی جس میں اس نے دعویٰ کیا کہ اُس کی کم عمر لڑکی کو گوہر عباس وانی ولد محمد عباس ساکنہ کرالواری، چاڈورہ نے اغوا کیا ہے۔
پولیس پوسٹ پلہالن نے مقدمہ درج درج کرکے فوری طور پر ایک ٹیم تشکیل دی اور مغویہ لڑکی تلاش شروع کر دی۔ پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ شکایت درج کئے جانے کے محض چھ گھٹنوں کےد وران اغوا کی گئ لڑکی کو بازیاب کیا اور اور ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔ بارہمولہ پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد نابالغ لڑکی کو قانونی ورثاء کے سپرد کر دیا۔ جبکہ پہلے سے درج کیس میں مزید تفتیش اور کارروائی شروع کر دی۔