اردو

urdu

ETV Bharat / state

Drug Peddler Arrested in Baramulla: بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار، چرس بر آمد، پولیس - بارہمولہ پولیس ناکہ چیکنگ

بارہمولہ پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران ایک منشیات فروش کی تحویل سے 55 گرام چرس برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

a
a

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 28, 2023, 3:00 PM IST

بارہمولہ (جموں کشمیر) :منشیات کے خلاف جنگ جاری رکھتے ہوئے جموں کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن ٹنگمرگ کی ایک پارٹی نے ہردو اچھلو علاقے میں ایک ناکہ قائم کیا جس دوران ایک شخص کو روک کر اس کی تلاشی لی گئی۔ پولیس ترجمان کے مطابق تلاشی کے دوران اس شخص کی تحویل سے 55 گرام چرس بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کو موقع پر ہی گرفتار کیا گیا۔

بارہمولہ پولیس نے گرفتار کیے گئے شخص کی شناخت غلام محمد بٹ ولد غلام محی الدین بٹ ساکنہ کھامندر پوری، ٹنگمرگ کے طور پر کی ہے۔ پولیس نے اس ضمن میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:Drug Peddler Arrested in Uri اوڑی میں منشیات فروش گرفتار، منشیات برآمد

قابل ذکر ہے کہ بارہمولہ پولیس نے سال رواں کے دوران ماہ اگست تک 54 انتہائی مطلوب اور بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف پی آئی ٹی، این ڈی پی ایس/ پی ایس اے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے اور اس دوران منشیات فروشوں کی 2.1 کروڑ روپے مالیت کی منقولہ، غیر منقولہ جائیداد بھی ضبط کی ہیں، جن میں 3 رہائشی مکان، 3 گاڑیاں اور نقدی شامل ہے۔ بارہمولہ پولیس اس سلسلے میں ماہ اگست تک 213 مقدمے درج کئے ہی اور 343 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی رواں برس وادی کشمیر میں کئی منشیات فروشوں پر پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) عائد کرکے انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details