شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے بوٹینگو علاقے میں یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کی جانب سے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔
سوپور میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہتمام اس موقع پر ای ٹی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کرکٹ ٹورنامنٹ کے آرگنائزر افغان دلاور بٹ کا کہنا تھا کہ 'ہمارا مقصد نوجوانوں کو کھیل کود کی جانب مائل کرنا ہے تاکہ وہ غلط راستہ اختیار نہ کرے، اور صحت مند اور تند رست رہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھل کود بہت ضروری ہے اور آج ہم نے اس سلسلے میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا جس میں تقریباً بتیس ٹیموں نے حصہ لیا۔'انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس وبا کی وجہ سے جاری کئے گئے رہنما خطوط کو مدنظر رکھ کر ہم نے اس ٹورنمنٹ کا اہتمام کیا۔'
انہوں نے مزید کہا کہ 'ہمیں لوگوں کا تعاون ملا ہے۔ تاہم ہمارا کھیل کا میدان کافی خستہ حالت میں ہے۔ ہم نے اپنے پیسوں سے اس کی مرمت کی ہے۔' انہوں نے انتطامیہ سے گزارش کی ہے کہ میدان کی مرمت کی جائے تاکہ نوجوان یہاں آکر کھیل کود میں حصہ لے سکے۔