اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہمولہ کے جی ایم سی ہسپتال میں کووڈ ویلنس سینٹر قائم - covid wellness center established at gmc hospital

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں واقع گورنمنٹ میڈیکل کالج میں کووڈ ویلنس سینٹر قائم کیا گیا۔

بارہمولہ کے جی ایم سی ہسپتال میں کووڈ ویلنس سینٹرقائم
بارہمولہ کے جی ایم سی ہسپتال میں کووڈ ویلنس سینٹرقائم

By

Published : May 16, 2021, 9:06 AM IST

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے اس درمیان شمالی کشمیر کے بارہمولہ میں واقع گورنمنٹ میڈیکل کالج میں کووڈ ویلنس سینٹر قائم کیا گیا۔

بارہمولہ کے جی ایم سی ہسپتال میں کووڈ ویلنس سینٹرقائم

ضلع کے ڈپٹی کمشنر بھوپیندر کمار نے ہسپتال میں قائم سہولیات کا جائزہ لیا اور ان کے ہمراہ پرنسپل جی ایم سی اور دیگر افسران بھی موجود رہے۔

اس دوران ہسپتال میں کووڈ ویلنس سنٹر کا بھی افتتاح کیا گیا۔

اس سینٹر میں کووڈ مریضوں کے لیے تمام تر سہولیات رکھی گئی ہے اس کے علاوہ آکسیجن کا بھی معقول انتظام رکھا گیا ہے۔

ضلع کے ڈپٹی کمشنر بھوپیندر کمار نے بتایا کہ کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے جی ایم سی میں ایک الگ میڈیکل وارڈ قائم کیا ہے جس میں 62 بیڈز کی سہولت کے علاوہ آکسیجن کا انتظام بھی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details