پلہالن میں ڈاکٹر کے گھر پر انٹیلیجنس ونگ کا چھاپہ - پلہالن
حکیم غلام محی الدین پیشے سے ایک ڈاکٹر ہیں اور اُن کا بیٹا اپنے ہی علاقے میں ادویات کی دکان چلاتا ہے۔
جموں کشمیر پولیس کی خفیہ ونگ کاؤنٹر انٹیلجنس کشمیر (سی آئی کے) نے آج صبح بارہمولہ ضلع کے پلہالن علاقے میں ایک ڈاکٹر کے گھر پر چھاپہ مارا۔
ذرائع کے مطابق کاؤنٹر انٹیلجنس کے اہلکاروں نے رائپورہ پلہالن میں واقع حکیم غلام محی الدین ولد محمد رمضان کے گھر پر چھاپہ مارا اور تلاشی لی۔
حکیم پیشے سے ایک ڈاکٹر ہیں اور اُن کا بیٹا اپنے ہی علاقے میں ادویات کی دکان چلاتا ہے۔
ایس ایس پی بارہمولہ عبد القیوم نے ڈاکٹر کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ تفصیلات بعد میں فراہم کی جائیں گی۔