اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائرس: بارہمولہ کے نوجوان کی ایک مثبت پہل

جہاں ایک جانب لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ گھروں میں ہی سہمے ہوئے ہیں وہیں کشمیر میں ان ایام میں بھی لوگ رضاکارانہ طور پر سامنے آ رہے ہیں۔

کورونا وئرس: بارہمولہ نوجوان کی ایک مثبت پہل
کورونا وئرس: بارہمولہ نوجوان کی ایک مثبت پہل

By

Published : Apr 6, 2020, 4:38 PM IST

شمالی کشمیرکے ضلع بارہمولہ میں لاک ڈاؤن اور کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جہاں انتظامیہ کی جانب سے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

کورونا وئرس: بارہمولہ نوجوان کی ایک مثبت پہل

وہیں بعض سماجی اور غیر سرکاری تنظیمیں بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہیں بارہمولہ میں ایک مقامی نوجوان رضاکارانہ طور پر جراثیم کُش ادویات کا چھڑکاؤ بنکوں اور سرکاری دفتروں میں کر رہا ہے۔۔

نثار احمد نامی اس شخص نے کورونا وائرس کے قہر کے بیچ بارہمولہ کے مضافاتی علاقے میں صفائی ستھرائی اور سینٹائزیشن کا عمل جاری رکھتے ہوئے گلی کوچوں، بازاروں، سرکاری دفتروں اور بینکوں میں ادویات سے چھڑکاؤ کیا۔

نثار احمد کا کہنا ہے اس وقت دیگر اداروں کو بھی انتظامیہ کا تعاون دینا چاہیے تاکہ ہم جلد ازجلد اس وباہی بیماری سے آزاد ہو جائے ۔

نثار احمد نے سیو رفیع آباد مومنٹ کے تحت نہ صرف اس مشکل حالات میں اپنا کردار نبایا بلکہ آج تک اس نے کئی علاقوں میں پلانٹیشن ڑرایو کرکے ایک نام کمایا۔

قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلائو کے سبب ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا نفاذ ہے، تاہم کشمیر میں خدمت خلق، خیرخواہی اور مذہبی رواداری کی مثالیں لاک ڈاؤن میں بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details