شمالی کشمیر کے بارہ مولہ ضلع میں عالمی وبا کورونا وائرس کے یومیہ معاملات میں زبردست اُچھال Corona Surge in Baramulla دیکھنے کو ملا ہے جس کے پیش نظر ضلع ترقیاتی کمشنر DC Baramulla on Corona virus نے سات سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ بھوپندر کمار کی جانب سے جاری کئے گئے ایک حکم نامہ میں بتایا گیا ہے کہ ضلع کے کوٹھی باغ کنزر، جبلہ اوڑی، پارن پلین اوڑی، نمبلہ اوڑی، بادام باغ سوپور، پرنگل بونیار اور نو کھا بونیار میں دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے، ان علاقوں کو مائکرو کنٹینمنٹ زونز Micro Containment Zones قرار دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی خاطر ان علاقوں میں مکمل پابندی عائد کی گئی ہے تاہم ضروری خدمات کو مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ فوری طور پر کورونا ٹیسٹ کرائیں جبکہ جن لوگوں نے ویکسین کی خوراک نہیں لی ہے وہ جلد از جلد ٹیکہ لگائیں تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔