مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر کے ضلع رام بن کے سب ڈویزن بانہال میں سینئر کانگرس رہنماو سابق وزیر وقار رسول وانی کی سربراہی میں محکمہ بجلی کے خلاف زور دار احتجاجی مظاہرہ ہوا۔
محکمہ پی ڈی ڈی کے خلاف کانگریس رہنما کا احتجاج اس موقع پر قومی شاہرہ پر بجلی محکمہ کا پتلہ بھی نظر آتش بھی کیاگیا اورمحکمے کے خلاف زبردست نعرے بازی کی گئی۔ احتجاجیوں نے بانہال بارھمولہ ریل سروسیز کو بحال کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
اس موقع کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما و سابق وزیر وقار رسول نے نامہ نگاروں سے کہا کہ' حلقہ اسمبلی بانہال کے عوام کو جہاں 20 میگا واٹ بجلی درکار ہے۔ اس کے برعکس یہاں صارفین کو 6 میگا واٹ بجلی فراہم کی جاری ہے اور غیر اعلانیہ تخفیف کے سبب یہاں کے لوگ کافی پریشان ہیں'۔
انہوں نے کہا کہ' کانگریس پارٹی کے دور اقتدار میں یہاں 20 سے 24 گھنٹے بجلی دستیاب ہوا کرتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اگر محکمہ ایک ہفتے کے اندر بجلی نظام میں سدھار نہیں لاتا ہے تو کانگریس پارٹی کے بینر تلے ایک اور احتجاج کیا جائے گا'۔
انہوں نے مزید کہا کہ' بانہال بارھمولہ ریل سروسیز گرچہ کورونا وائرس مہلک وبا کے پیش نظر لگے لاک ڈاون کی وجہ سے بند کی گئی تھی، لیکن اب جبکہ پورے ملک میں ٹرانسپورٹ سروسز بحال کردیا گیا ہے لیکن بانہال بارھمولہ ریل سروسیز اب بھی بند ہے، جس کے سبب یہاں مسافروں، اسکولی بچوں اور مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لہذا ہماری انتظامیہ سے اپیل ہے کہ فوری طور پر بانہال بارھمولہ ریل سروسیز کو بحال کرایا جائے'۔