بارہمولہ:کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر الطاف ملک نے سوپور، رفیع آباد اور زینگیر میں بجلی کے بحران کے خلاف ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ الطاف کے ہمراہ مقامی باشندوں نے احتجاج میں شرکت کرکے محکمہ بجلی کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے بلا خلل بجلی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ احتجاجیوں نے ضلع و یو ٹی انتظامیہ کے خلاف بھی نعرے بازی کی۔ Protest Against PDD in North Kashmir’s Baramulla District
احتجاج میں شامل کانگریس لیڈر الطاف ملک نے وادی کشمیر میں بجلی کی ابتر صورتحال پر لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’ایک طرف گورنر انتظامیہ لوگوں کو بنیادی ضروریات بشمول بجلی فراہم کرنے کے بلند و بانگ دعوے کر رہی ہے تاہم چلہ کلان کی آمد سے قبل ہی بجلی کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے جس کے سبب لوگوں کو سخت مشکلات کا سامان کرنا پڑ رہا ہے۔‘‘ Congress Leader Protest Against PDD